6

اے وی سی نیشنز کپ والی بال: پاکستان اور بحرین کے درمیان فائنل آج ہوگا

پاکستان اور بحرین کے درمیان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے پہلےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو 0-3 سے ہرا کر سلور میڈل یقینی بنالیا۔

گولڈ میڈل کے لیے قومی ٹیم منگل کو میزبان بحرین سے ٹکرائے گی۔

دوسرے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن کے حامل بحرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر 25 کوریا کو 2-3 سے شکست دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ جیتے لیکن کوریا نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ 2-2 کر دیا۔ فیصلہ کن 5 ویں سیٹ میں بحرین نے دلچسپ انداز میں 13-15 سے فتح پاکر فائنل میں قدم رکھ دیا، تیسری پوزیشن کے لیے قطر اور کوریا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں