سائنس دانوں نے ایک نئی ویکسین تیار کی ہے جو بچوں میں مہلک پھیپھڑوں کے وائرس کو 72 فی صد تک کم کر سکتا ہے۔
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے 2024 کے موسمِ گرما سے ایک آر ایس وی ویکسین پروگرام جاری کیا ہے جو کہ ان لوگوں کے لیے جن کو اس وائرس سے خطرہ ہے۔
یونیورسٹی آف ایڈنبرا اور لسٹر کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ دوران حمل جن ماؤں کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی پیدائش کے بعد ان بچوں کے اسپتال میں داخلوں میں 72 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔
انجیکشن لگائے جانے کے نتیجے میں جو اینٹی باڈیز مائیں بناتی ہین وہ ان کی رحم میں بچوں کو منتقل ہوجاتی ہیں، جو ان بچوں کی پیدائش کے ابتدائی چھ ماہ تک حفاظت کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین میں انجیکشن کا لگایا جانا ہر سردی کے موسم میں بیمار ہونے والے بچوں کی تعداد محدود کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔