24

امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آٹھویں روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کر دیئے، تہران میں مہرآباد ایئرپورٹ پر دھماکے ہوئے، امریکا کا ایران کے 43 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ، اسرائیل کی لبنان میں بھی بمباری جاری ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق تہران کے مغربی حصے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، تہران کے آزادی ٹاور کے قریب بمباری سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دیئے۔

امریکی اور اسرائیلی فوج نے مہر آباد ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل اور امریکی بمباری سے ایران میں شہید افراد کی تعداد 1332 ہوگئی، شہدا میں 198 خواتین، طبی عملے کے 8 ارکان بھی شامل ہیں، ایران نے اردون میں تھاڈ ڈیفنس سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا۔

لبنانی شہرالقوزح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے3 اہلکار زخمی ہوگئے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امن فورس کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیٹے سمیت 8 فوجی شدید زخمی

بیروت پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے لبنان سے صیہونی ریاست پر راکٹس کی بارش کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے داغے گئے متعدد راکٹس صیہونی دفاعی فضائی نظام کو چکما دیتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ کے نہایت قریب گرے، حزب اللہ کے راکٹس حملوں میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹرچ کے بیٹے سمیت 8 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

تل ابیب میں دھماکے

دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے ہیں، ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی تیئیسویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس مرحلے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں