35

امریکی و ایرانی اعلیٰ وفود مذاکرات کیلیے آج پاکستان پہنچیں گے

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کرنے جا رہا ہے جہاں جے ڈی وینس اور ایرانی قیادت پر مشتمل وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات کے وقت اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کے ہمراہ اہم امریکی شخصیات اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہوں گے جو ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم کی معاونت کے لیے 23 رکنی عملہ پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکا ہے جس میں سکیورٹی اور سفارتی امور کے ماہرین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں