105

میجر سبطین حیدر کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے میجر سبطین حیدر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجر سبطین حیدر نے اپنی جان کا نذرانہ دےکر ثابت کردیاکہ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردوں کے خلاف ہیں حکومت نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوان اور افسران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے گا انہوں نے شہید سبطین حیدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں