6

ریلوے ٹریک بحال، جعفر ایکسپریس اور بولان میل معمول کے مطابق روانہ ہوں گی

ڈمبولی کے قریب دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد تمام ٹرین سروسز معمول پر آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کو سبی میں عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جبکہ چمن پسنجر ٹرین سروس کو معطل کر کے شٹل ٹرین میں تبدیل کر دیا گیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ شٹل ٹرین کے ذریعے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی سے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مزید انتظار نہ کرنا پڑے۔

مزید برآں، بولان میل اور جعفر ایکسپریس اپنی مقررہ وقت پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے عملہ صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں