کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب ڈھاڈرکے قریب نامعلوم افراد 132kV ٹرانسمیشن لائن پرفالٹ ڈال کر کنڈکٹرز چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ کیسکوٹیم نے فوری طورپر واقعہ کی اطلاع سٹی ڈھاڈر پولیس کو دے دی پولیس اور کیسکوعملہ کو دیکھتے ہی رات کی تاریکی کے باعث چور رسی،تاریں اوردیگر سامان موقع پر چھوڑ کر فرارہوگئے پولیس نے برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لیے ترجمان نے کہاکہ پولیس کی بروقت کارروائی سے قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
30









