12

کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت3افرادزخمی

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت3افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے قبائلی رہنما نواب ظفراللہ شاہوانی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نواب ظفراللہ شاہوانی سمیت3افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیاواقعہ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں