معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے مشورہ دیا ہے کہ شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں۔
انسٹاگرام سٹوری میں علیزہ سلطان نے خواتین کو خبردار کیا کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے میں جلد بازی نہ کریں بلکہ وقت لے کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
علیزہ سلطان نے انسٹا سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ صحیح شریک حیات کا انتخاب بہت ضروری ہے، اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے مکمل غور و فکر کریں کیونکہ ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔