آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اورپہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف بار ی ہوسکتی ہے،پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: دیر (بالائی 28، زیریں 21)، کاکول 25، بالاکوٹ 20، پاراچنار اور چراٹ 16، دروش اور تخت بائی 12، باچا خان ایئرپورٹ 11، چترال 10، پتن، مالم جبہ 08، کالام 06، سیدو شریف 05، بنوں 02، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 01،پنجاب: اسلام آباد (سید پور 21، زیروپوائنٹ 18، بوکرا 13، ایئر پورٹ 12، گولڑہ 10)، ساہیوال 08، نور پور تھل اور جھنگ 05، مری، چکوال، جوہرآباد، ٹی ٹی سنگھ اور ملتان سٹی 04، فیصل آباد، نارووال اور بھکر 03، سرگودھا سٹی، منڈی بہائوالدین اور سیالکوٹ سٹی 02، اٹک، جہلم، حافظ آباد اور اوکاڑہ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 21، مظفر آباد ایئرپورٹ، راولاکوٹ اور مظفر آباد سٹی 05، کوٹلی 01، بلوچستان: سمنگلی اور کوئٹہ 04، بار کھان 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
برف باری (انچ): مالم جبہ 14، کالام ، مری 04 اور زیارت میں02انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی07، قلات منفی 05،گوپس اور مالم جبہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









