283

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں شہید سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں شہید سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، سول و ملٹری کے اعلیٰ افسران اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی درحقیقت دہشت و وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے ۔جن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گزشتہ روز کے تمام شہداء کے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں