4

ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں ومنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12دکانیں سیل کرکے24افراد کوگرفتارکرلیا

ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں ومنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12دکانیں سیل کرکے24افراد کوگرفتارکرلیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 180 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار جبکہ 18 افراد جیل منتقل کرکے 12 دکانیں سیل کردیے گئے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن (سٹی) میں 60 دکانوں کا معائنہ،10 افراد گرفتار اور 4 دکانیں سیل،سب ڈویژن (صدر)55 دکانوں کا معائنہ کرکے 11 افراد گرفتار جبکہ 4 دکانیں سیل،سب ڈویژن (سریاب) میں 75 دکانوں کا معائنہ کرکے 14 افراد گرفتار اور4 دکانیں سیل کردیے گئے ہیں ان کاروائیوں میں تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹ نے شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں