9

پاکستان سے کشیدگی، امریکا سے تجارتی محاذ آرائی، بھارت کیلئے 2025 بحرانوں کا سال ثابت ہوا: برطانوی اخبار

بھارت سے متعلق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے لیے 2025 بحرانوں کا سال ثابت ہوا، پاک بھارت فوجی کشیدگی، کرنسی کی کمزوری اور معاشی بے چینی نے بھارت کو مسائل کی زد میں رکھا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی جانب سے بھارت سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارت کے لیے 2025 بحرانوں کا سال ثابت ہوا رہا، ناکام اسٹریٹجک خودمختاری پربھارت کو امریکا، چین، روس سے تعلقات میں مجبور ہونا پڑا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاک بھارت فوجی کشیدگی، امریکا سے تجارتی محاذ آرائی، مہلک طیارہ حادثہ جبکہ کرنسی کی کمزوری اور معاشی بے چینی نے بھارت کو مسائل کی زد میں رکھا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں امریکا بھارت تجارتی معاہدہ کئی بار ملتوی ہوا، امریکی ٹیرف سے بھارت پراقتصادی دباؤ پڑا، جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے سے معاشی ترقی میں رکاوٹ رہی، 2025 میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاک بھارت تصادم کا دیرپا نتیجہ واشنگٹن کی پالیسی میں واضح تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کا کریڈٹ لینا بھارت کی بڑی ناکامی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں