109

طارق فضل نے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیدی

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ اگر تحریک انصاف امن و امان کو خراب نہ کرنے کا وعدہ کرے تو وہ تحریک انصاف کے سیاسی لوگوں کی بانی تحریک انصاف ملاقات کروائيں گے۔

تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروادیں مگر نہیں کروائی گئی۔

نثار جٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف تک سیاسی لوگوں کو رسائی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں