1

پائیدار ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،لیاقت لہڑی

پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ علاقے کی پائیدار ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںعلماء کرام معاشرے کی فکری و اخلاقی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیںیہ بات انہوں نے ہفتہ کو لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد میر فرید الحق لہڑی اور شیخ الحدیث مولانا عبدالباقی سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیملاقاتوں کے دوران سیاسی صورتحال ، علاقائی ترقی ، عوامی اور دینی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیاپارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بلاتعصب رنگ و نسل خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام حلقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے اور صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں