پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی ڈپٹی چیئرپرسن سابق رکن قومی اسمبلی نسیمہ پانیزئی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات ، جنوبی پشتونخوا کی صوبائی نائب صدر وڑانگہ لونی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اولس مینہ کلیوال نے 21 فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوامیپ پشتو زبان کو تعلیمی ، سرکاری دفتری ، عدالتی اور کاروباری زبان کے طور پر رائج کرنے ، اس کے فروغ اور ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ساتھ ہی ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کی مادری زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دلانے اور ان کی ثقافتوں و تہذیبوں کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم کا مقصد بچے کو علم دینا ، اس کی تربیت کرنا اور تخلیقی صلاحیت پیدا کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کی بجائے ان پر قدغنیں عائد کی جاتی ہیں انہوں نے خواتین بالخصوص طالبات سے اپیل کی کہ وہ دن کی مناسبت سے یہ عزم کریں کہ وہ اپنی مادری زبان کو لکھنے ،پڑھنے اور بولنے کاذریعہ بنائیں گی اور اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
7









