50

ڈیری فارمز کی منتقلی پر اسٹیک ہولڈرز کو نظر انداز کیا گیا

بلوچستان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر الطاف حسین گجر نے ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈیری فارمرز کو مین اسٹیک ہولڈرز ہونے کے باوجود نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مسائل کے حل کو یقینی بنائے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اجلاس میں کہی جس میں نوید شاہ ، عبدالباسط گجر ، عبدالباری جدون ، عرفان خلجی ، عرفان گجر ، انجینئر محمد احسن ، حاجی محمد یونس ، حاجی شوکت جدون اور خادم حسین مینگل سمیت دیگر ڈیری فارمرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس امر کو خوش آئند قرار دیا گیا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دنوں ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا تاہم ڈیری فارمرز کو بطور مین اسٹیک ہولڈر اس مشاورتی عمل میں اعتماد میں نہیں لیا گیا حالانکہ متعلقہ حکام کو ڈیری فارمرز کو درپیش مشکلات اور معاشی دباو کا بھی ادراک کرنا چاہیے تھا ۔ڈیری فارمرز نے واضح کیا کہ انہیں ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر اصولی طور پر کوئی اعتراض نہیں تاہم یہ امر باعث تشویش ہے کہ شفٹنگ کے طریقہ کار ، مقام اور سہولیات کے حوالے سے ڈیری فارمرز کے بہت سے تحفظات ہیں جنہیں سنا اور انہیں اعتماد میں لیکر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈیری فارمرز کو اعتماد میں لیا ، ان کے تحفظات دور کیے اور باہمی مشاورت سے ایسا لائحہ عمل بنایا جائے جو شہر، عوام اور ڈیری فارمرز سب کے لیے قابلِ قبول ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں