53

کھیل بھارت کیخلاف تاریخی اننگز: انگلش بیٹر نے 28 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں جاری ہے جہاں جمعہ کو میچ کے تیسرے دن انگلش وکٹ کیپر بیٹر نے بھارت کے پہلی اننگز کے 587 رنز کے جواب میں شاندار سنچری بناکر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر والیا۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف ناقابل شکست 184 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 80 گیندوں پر ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔

اس شاندار اننگز کے ساتھ جیمی اسمتھ نے انگلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔

24 سالہ جیمی اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے۔

انہوں نے سابق انگلش وکٹ کیپر ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔

اسٹیورٹ نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 173 رنز کی اننگز کھیل کر انگینڈ کی جانب سے سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں