58

سبی میں ہلکی بارش، گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے سبی میں جمعرات کے روز ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی سے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

بارش کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی گئی۔ طویل عرصے سے شدید گرمی برداشت کرنے والی عوام بارش کی پہلی بوند پر خوشی سے جھوم اٹھی۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بارش کو قدرت کا انعام قرار دیا اور مختلف علاقوں میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش نے نہ صرف موسم کو خوشگوار بنایا بلکہ ان کے چہروں پر بھی تازگی لوٹا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران مزید بادل برسنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں