43

کھیل انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری، شبمن گل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں جاری ہے جہاں جمعرات کو میچ کے دوسرے دن بھارتی کپتان شبمن گل نے بھارت کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 269 رنز بنائے۔

یہ شبمن گل کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

269 رنز کی اننگز کھیل کر شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں بحیثیت کپتان 254 رنز بنائے تھے۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ 25 سالہ گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے۔

شبمن گل نے انگلینڈ میں بھارتی کپتان کی جانب سے سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کا محمد اظہر الدین کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے 1990 میں مانچسٹر میں 179 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ شبمن گل انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بھی بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں