کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ایس پیز کے تبادلے کردئیے گئے ۔
جمعہ کو آئی جی پولیس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک محمد اصغر عثمان کو اے آئی جی سیکورٹی سی پی او کوئٹہ، ڈاکٹر فہد احمد کو ایس ایس پی لورالائی ، نجیب اللہ پندرانی کو ایس ایس پی لسبیلہ، سید فاضل شاہ بخاری کو اے آئی جی پی، آئی ٹی سی پی او، کوئٹہ، محمد بلوچ کو ایس پی حب ، نبیل احمد کو زونل کمانڈر بی سی زون III، محمد بیدار بخت کو ایس پی آپریشنز قائدآباد ڈویژن کوئٹہ، عثمان عزیز میر کو ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن کوئٹہ، سید طلال احمد شاہ کو ایس ایس پی سیکورٹی ڈویژن کوئٹہ،عتیق الرحم کوایس پی چمن ، سلیم جاوید شاہوانی کو قائم مقام ایس پی نوشکی ، شاہد جمیل کاکڑ کو ڈی ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ، اطہر رشید کو قائم مقام ایس پی قلعہ عبداللہ،سید عابد حسین بخاری کو قائم مقام ایس پی آپریشنز سریاب ڈویژن کوئٹہ، عابد جدون کو ایس ڈی پی او کچلاک، خضر حیات کو قائم مقام ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل کوئٹہ، رحمت اللہ کو قائم مقام ایس پی جھل مگسی تعینات کردیا گیا جبکہ حسین احمد لہڑی ،عاطف امیر ،عبداللہ عمران چیمہ، سبحان علی مگسی کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
3









