سکیورٹی فورسز نے ضلع زوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ژوب میں آپریشنز کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز برآمد ہوا ہے، سمبازہ میں پہلے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 47 خوارجی جہنم واصل کیے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ 7 اگست سے بلوچستان کے ضلع زوب میں جاری کارروائیوں میں مارے جانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز نے پہلے روز افغانستان سے دراندازی ناکام بناتے ہوئے 33 خوارجی ہلاک کیے تھے جس کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا اور اگلے روز ٹریس کر کے مزید 14 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے تھے۔
کلیئرنس آپریشن کے تیسرے مرحلے میں مزید 3 بھارتی سپانسرڈ خوارجی مارے گئے ہیں۔









