24

سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘

چین نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کے ٹیزر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فلم پر حقائق کو مسخ کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

سلمان خان کی اس فلم کا ٹیزر 27 دسمبر کو جاری کیا گیا، جس میں انہیں بھارتی فوج کے افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی 2020 میں گلوان وادی میں بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں پر مبنی ہے۔

گلوان وادی کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب فوجی تعیناتی، نگرانی اور دفاعی اقدامات مزید سخت کیے گئے۔

یہ ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، جسے اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا، تاہم اس کے بعد چین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

چین کے سرکاری میڈیا ادارے گلوبل ٹائمز نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیٹل آف گلوان‘ میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم یا ڈراما چاہے کتنا ہی مبالغہ آمیز کیوں نہ ہو، اس سے کسی ملک کی خودمختاری یا سرزمین پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں