11

مولانا واسع سے ساجد ترین کی ملاقات بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع سےبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، جمعیت علماء اسلام کےمولانا کمال الدین، ملک قیوم کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی اور باالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے بلوچستان کی حقیقی سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔اور بلوچستان کو موجودہ مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں