115

روس کی کینسر ویکسین نے 100 فیصد کامیابی حاصل کر لی

روس نے میڈیکل سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ آنتوں کے کینسر کے خلاف تیار کی گئی نئی ویکسین “EnteroMix” نے ابتدائی تجربات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر اسے کینسر کے خلاف جنگ میں انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیالوجیکل سینٹر اور اینگلہارٹ انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی کی مشترکہ تحقیق سے تیار کردہ یہ ویکسین mRNA ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو جسم کے مدافعتی نظام کو متحرک کر کے کینسر کے خلیوں پر براہِ راست حملہ کرتی ہے۔

ابتدائی کلینیکل ٹرائلز میں نہ صرف ٹیومر میں 80 فیصد تک کمی دیکھی گئی بلکہ مریضوں کی صحت یابی اور زندگی کے امکانات میں بھی نمایاں بہتری سامنے آئی۔

روس کی وزارتِ صحت کے مطابق، منظوری کے بعد یہ ویکسین مریضوں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی، تاکہ مہنگے علاج سے محروم افراد کو نئی امید دی جا سکے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، مگر عالمی سطح پر مزید تحقیق، حفاظتی مراحل اور طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں