سیکرٹری آر ٹی اے علی درانی اور ایس پی ٹریفک سٹی سرکل شبانہ حبیب کی نگرانی میں بروز بدھ میزان چوک پر غیر قانونی رکشوں، بغیر پرمٹ سوزوکیوں اور سنگل و ڈبل کیبن کمرشل پک اپ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران جعلی اور پرانے پرمٹس پر چلنے والے رکشوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 37 چالان کیے گئے، جبکہ ایک غیر قانونی رکشہ موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 115 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے تمام رکشہ، سوزوکی اور پک اپ گاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا کہ وہ اپنے روٹ پرمٹس جلد از جلد کمپیوٹرائز کروائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔









