صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر 10 مارچ 2026 کو ہونے والی ری پولنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کوئٹہ کے دفتر میں ہوا جس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید وسیم احمد جعفری ، کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد بلوچ ، ڈی آئی جی قلات وزیر خان ناصر ، ڈائریکٹر الیکشن عبداللّٰہ ، ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد ، ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویژن سکند ر علی جمالی ، ڈی آر او و ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی ، ریٹرننگ افسر پی بی 36 شاہ نواز بلوچ ، ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متعلقہ 7 پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن شفاف اور پرامن طریقے سے کرانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ غیر جانبدار اور مستند انتخابی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ وہ آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائےدہی استعمال کرسکیں ۔
6









