26

رمضان ریلیف پیکج، ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے540مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت رمضان ریلیف پیکج کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماہِ رمضان میں ضرورت مند افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دینا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روزمجموعی طور پر 540 مستحق خاندانوں میں رمضان ریلیف پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں کچلاک میں 150 پیکجز، نواں کلی کچلاک میں 210 پیکجز، ہاس آف ہوپ میں 50 پیکجز جبکہ کلی جمال آباد میں 150 پیکجز مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو ان کی دہلیز پر باعزت طریقے سے ریلیف فراہم کرنے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں