50

بلوچستان میں 23سے26اگست تک بارشوں کا امکان

بلوچستان میں 23سے26اگست تک بارشوں کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشو ں کا نیا سلسلہ 22اگست کی رات کو داخل ہونے کا امکان ہے

جس کے تحت بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی ، سبی، ژوب، قلات اور خضدار میں 23اگست کی شب سے 26اگست تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں