15

بلوچستان میں بارشو ں کا نیاسلسلہ (آج)شروع ہونے کا امکان

بلوچستان میں بارشو ں کا نیاسلسلہ (آج)اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور 22سے 25جولائی کے دوران صوبے کے شمال مشرقی، جنوبی علاقوں لسبیلہ، آواران ،خضدار، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلات، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی اور بارکھان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں