35

بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، موسم گرم اور مرطوب رہے گا

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) – محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان، کوہلو، موسی خیل، لورالائی، ژوب، قلات، خضدار، آوران، لسبیلہ اور مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کا راج رہا۔ کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر اضلاع کا درجہ حرارت درج ذیل رہا:

  • قلات: 33 ڈگری سینٹی گریڈ

  • سبی: 41 ڈگری سینٹی گریڈ

  • نوکنڈی: 45 ڈگری سینٹی گریڈ

  • تربت: 38 ڈگری سینٹی گریڈ

  • جیوانی: 33 ڈگری سینٹی گریڈ

  • گوادر: 32 ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں