گزشتہ دنوں داخل ہونے والی موسم کی مغربی لہر بلوچستان کے شمالی نصف حصے کو متاثر کر رہی ہے جو ژوب، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لہر کی وجہ سے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تاہم ژوب، موسی خیل، شیرانی میں بعض مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، سبی، کچھی (بولان)، زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور قلات میں ہلکی سی بارش کا امکان ہے۔اس دوران کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، اوستہ محمد، لسبیلہ اور حب اضلاع میں بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں (18.6 ملی میٹر)، لسبیلہ میں (16.5 ملی میٹر) اور ژوب میں (15.0 ملی میٹر) بارش ریکارڈ کی گئی۔دالبندین میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔