ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ IIجہانزیب خان نے منشیات برآمد کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان محمد عارف اور محمد اکبر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بیس بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہےاستغاثہ کے مطابق ملزمان محمد عارف اور محمد اکبر کو پولیس تھانہ نوحصار کی حدود میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 27کلو گرام آئس/شیشہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان محمد عارف اور محمد اکبر کو 27کلو گرام آئس شیشہ ہونے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 20/20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید تین تین سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ہارون محبوب خان ترین نے کی۔
6









