ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور عوام کی سہولت کے لئے جامع ٹریفک پلان کے تحت 260 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو اپنے آفیسران کی نگرانی میں شہر کے مختلف اور مقامات پر فرائض سرانجام دے رہے ہیںٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ اور تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر قانونی موٹرسائیکل، سائیکل کی پارکنگ جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال رہے ہو اس کی بھی اجازت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حوالے سے دورہ کے موقع پر مذکورہ آفیسران اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور عید الفطر میں بھی چند دن رہ گئے ہیں عید کی خریداری کیلئے شہر میں شاپنگ مال اور تجارتی مراکز سمیت دیگر علاقوں میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئے اس لئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے موثر ٹریفک پلان ترتیب دیتے ہوئے آفیسران کی نگرانی میں 260 سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات ، پوائنٹس اور چوراہوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ ہر قسم کی تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے اقدامات کو روکا جاسکے ۔
اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ کی اجازت نہیںٰ ہوگی جو ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کی جائے گی انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لئے ٹریفک پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ آمد ورفت کے نظام کو بہتر بنایا جاسکی









