9

کوئٹہ ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی، 74 چالان جاری

کوئٹہ ٹریفک پولیس نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز شہر کے مختلف مقامات پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 74 چالان جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر کالے شیشوں کے استعمال سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے، جس کے باعث شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عدالتی احکامات اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں