7

کوئٹہ میں پانچ روزہ پولیو مہم 2فروری سے شروع ہوگی

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 2 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایم مندوخیل، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کوئٹہ میں تقریباً 4 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس کے دوران پولیو مہم کے لیے سکیورٹی پلان، مانیٹرنگ پلان، ٹیموں کی تشکیل اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 1818 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 1420 پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جہاں پولیو کوریج کمزور ہے وہاں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ مہم کو موثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ٹیمیں بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی فرائض میں شامل ہے لہذا اس حوالے سے معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں