16

کوئٹہ بجلی و گیس کی طویل بندش

کوئٹہ: سریاب کے علاقے غفور ٹاؤن میں بجلی و گیس کی طویل بندش، عوام شدید مشکلات کا شکار
کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کے غفور ٹاؤن میں گزشتہ پندرہ روز سے بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید سردی میں سخت اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ بجلی اور گیس کی عدم دستیابی نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں، جبکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سرد موسم میں نہ ہی گھروں کو گرم رکھنے کا کوئی ذریعہ میسر ہے اور نہ ہی کھانا پکانے کی سہولت، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ متاثرہ شہریوں نے متعلقہ اداروں کی عدم توجہی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں، لہٰذا اعلیٰ حکام اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں