7

حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی ، کیسکو کی عوام دشمن اقدامات کا سختی سے نوٹس لیکر سنجیدگی کیساتھ اقدامات اٹھائے،سید شراف آغا

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 8فروری کو ملک بھر میں ہونیوالے شٹر ڈائون وپہیہ جام ہڑتال کی تیاری اور کوئٹہ کے باقی ماندہ علاقائی یونٹس کے کانفرنسز کے فوری انعقاد کے حوالے سے فیصلے کیئے گئے۔

اجلاس میںپارٹی کے مرکزی ایڈیشنل مالیات سیکرٹری آغا سید لیاقت علی ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خا ن اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز اقبال خان بٹے زئی، نوابزادہ اسفند یار کاکڑاور حفیظ ترین نے شرکت کی ۔

پارٹی ضلع کوئٹہ کمیٹی کا اجلا س یکم فروری بروز اتوار کو دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا۔

اجلاس میں گرینڈ الائنس ملازمین کے خلاف حکومتی کریک ڈائون ، گرفتاریوں، تشدد ، مقدمات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کوئٹہ کے پرنس روڈ پر حلیم پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ اور اس میں تاجروں، دکانداروں کے نقصانات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حلیم پلازہ دکانداروںکے نقصانات کا فوری ازالہ کرے ۔

اجلاس میں کوئٹہ شہر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،گیس پریشر کی شدید کمی ، سٹریٹ کرائمز ، چوری ڈکیتی کی صورتحال اور عوام کو درپیش سخت مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی، کیسکو اور پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی ، کیسکو کی عوام دشمن اقدامات کا سختی سے نوٹس لیکر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے۔

اجلاس میں کوئٹہ شہر کے مختلف تجارتی مراکز پر کسٹم ، ایکسائزودیگر سیکورٹی فورسز کے ناروا چھاپوں ، شورومز، مارکیٹوں ، گوداموں ، دکانوں سے کرورڑوں ، اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں، سامان لیجانے کے ناروا اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر ان ناروا اقدامات کو ترک کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں