20

10جولائی کے احتجاجی مظاہروں اور 15جولائی کے سیمینار کے حوالے سے مرکزی کابینہ ، سی ای سی و ضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس

بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ میں موجود ہ مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ، ضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی تھے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی پبلکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ ،مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ،مرکزی پروفیشنل سیکرٹری رمضان بلوچ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ صمند بلوچ ، چیئرمین واحد بلوچ ، شمائلہ اسماعیل ، شانیہ حسن کشانی ، جمیلہ بلوچ بی ایس او کوئٹہ زون کے آرگنائزر کبیر بلوچ ، ، جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو ، نائب صدر طاہر شاہوانی ، ایڈووکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور شعیب بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں سیاسی اسیران کی گرفتاری، خواتین کی جبری گمشدگیوں ، انسانی حقوق کی پامالیوں بارڈر بندش کے خلاف ہونے والے 10جولائی کے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور15جولائی کو کوئٹہ میں سیمینار کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالی ، سیاسی کارکنوں کی قتل و غارت گری ، مسخ شدہ لاشوں ، خواتین کی جبری گمشدگی ، چھاپے و گرفتاریو ں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پارٹی قائد اور ان کے خاندان ، پارٹی قائدین و کارکنوں کے خلاف ماضی میں بھی جعلی مقدمات درج کئے گئے پارٹی قائدین اور کارکنان کو شہید کر کے بی این پی کی سیاسی و قومی کا راستہ روکنے کی سازشیں کی جاتی رہیں جو پہلے بھی ناکام ہوئیں تو اب بھی ناکام ہوں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں 10جولائی کو سہ پہر4بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی ضلعی قائدین و کارکنان بھی مظاہرے کریں گے مرکزی عہدیداروں ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ،ضلعی عہدیداروں کو بھی ہدایت کی گئی وہ اپنے اپنے اضلاع میں مظاہروں کو کامیاب بنائیںاجلاس میں15جولائی کے کوئٹہ میں سیمینار کے حوالے سے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا سیاسی جماعتوں ، طلباتنظیموں ، انسانی حقوق کی تنظیموں ، بار کونسلز سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائیگا اس حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو تیاریوں کو حتمی شکل دینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ کی برسی کی مناسبت سے 14جولائی2025کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں