9

کوئٹہ، ہیلتھ کارڈ پروگرام و اسٹیٹ لائف انشورنس کی مشترکہ ٹیم کا سول ہسپتال کا دورہ

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایات پر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی مشترکہ ٹیم نے سول ہسپتال کوئٹہ اور اولڈ ٹراما سینٹر کا مانیٹرنگ و سہولت کاری دورہ کیا۔دورے کا مقصد بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینا اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور ٹراما سینٹر کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی۔مشترکہ ٹیم نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے، اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سہولیات کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں