36

کوئٹہ: گرانفروشی پر 43 دکاندار گرفتار ،10 دکانیں سیل

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور پرائس کنٹرول مہم کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، اس مہم کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں میں 140 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران 43 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 18 کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 25 دکانداروں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ متعدد دکانداروں کو سخت تنبیہ بھی جاری کی گئی۔یہ کارروائیاں سریاب روڈ، گوالمنڈی چوک، جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ، عالمو چوک، کچلاک بازار، سریاب مل، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ کارروائی کا دائرہ چکن ڈیلرز، بیف و مٹن شاپس، تندوروں اور بیکریوں تک وسیع کیا گیا تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں