8

کوئٹہ: ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر3 معروف ریسٹورنٹس سیل

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر سیلز ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی نےگرین ہوٹل پرنس روڈ، گلشن کڑاہی طوغی روڈ اور مون ریسٹورنٹ میلینیم مال کو ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبے میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں