یوم عاشور، یعنی 10 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ بھر میں مکمل تیاری کی گئی تھی جس کا سلسلہ بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا:
مرکزی جلوس چوکِ شہداء علمدار روڈ سے شروع ہوا، جہاں 38 مختلف ماتمی دستے شریک تھے۔ جلوس علمدار روڈ اور طوغی روڈ سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا، جہاں نمازِ ظہر ادا کی گئی اور علمائے کرام نے اپنے خطبات سے شرکاء کو اہم پیغام دیا گیا
جلوس کی حفاظت کے لیے 4 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ جلوس کے روٹس پر واقع عمارتوں پر ماہر نشانے باز تعینات تھے۔ جلوس کے روانہ ہونے سے قبل ہی روٹس کو سیل کیا گیا اور اونچی عمارتوں پر خاص نگرانی قائم کی گئی۔ موبائل فون سروس بھی بند رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے
جلوس کے راستے میں پانی، شربت، چائے اور میڈیکل اسٹالز قائم کیے گئے تاکہ عزاداروں کو سہولت اور فوری طبی امداد دستیاب ہو سکے۔ جلوس میں 2 کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے تاکہ ہر قسم کی صورتحال پر موثر طور پر قابو پایا جا سکے