کوئٹہ: دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے حکومتی اہم ہدایت جاری
کوئٹہ: انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن یا زبردستی دکانیں بند کروانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس وقت شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور معمولاتِ زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد، تنظیموں یا سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ذمہ دار عناصر کو تھری ایم پی او (3 MPO) کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔









