33

آج شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 15ویں اور شہید اسد خان اچکزئی کی 5ویں برسی پر جلسہ عام

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ولی داد میانی نے کہا ہے کہ 23 نومبر کو شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 15ویں برسی اور شہید اسد خان اچکزئی کی 5ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام نہ صرف شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ذریعہ ہوگا بلکہ محروم و پسماندہ اقوام خصوصا پشتون اور بلوچ عوام کو درپیش سنگین قومی سیاسی اور معاشی بحرانوں کے حل کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اے این پی اپنی تاریخ کے ہر دور میں محکوم طبقات کے حقوق صوبائی خودمختاری پارلیمانی بالادستی اور وفاق میں برابری کی جدوجہد کرتی آئی ہے آج ملک مجموعی طور پر معاشی بدحالی سیاسی عدم استحکام دہشت گردی انتہا پسندی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال جیسے بڑے چیلنجز کا شکار ہے ایسے میں پارٹی کی مضبوط متحد اور نظریاتی جدوجہد عوام کو نئی امید اور نئی سمت فراہم کرے گی اور حالات چاہے کتنے ہی گھمبیر یا مشکل کیوں نہ ہوں شہدا وطن اور پارٹی قائدین نے جو اصول مشن اور اہداف متعین کیے ہیں ان کے حصول کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل اغبرگ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلعی صدر ثنا اللہ کاکڑ ملک احسان اللہ بازئی اور نقیب اللہ ماما نے بھی شرکا سے گفتگو کی اجلاس میں 23 نومبر کے جلسہ عام کی تمام انتظامی و تنظیمی تیاریاں سیکیورٹی کے امور یونٹس کی کارکردگی رپورٹس کارکنان کی ذمہ داریوں اور عوامی شرکت کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بنیادی یونٹس کو متحرک کرنے پر زور دیا گیا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جلسہ عام کو ہر لحاظ سے تاریخی اور کامیاب بنایا جائے گا لہذاکارکن اور ذمہ داران بھرپور تیاریاں جاری رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں