عوامی حلقوں نے ماہ مقدس میں مہنگائی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ ہمارے ملک میں یہ یہ مسئلہ کچھ زیادہ ہی شدید رہا ہے خاص طور پر رمضان کے دوران جیسے تاجروں کو بے جا مہنگائی کرنے کا لائسنس مل جاتا ہے اور وہ ناجائز منافع خوری کو اپنا حق سمجھتے ہوئے بلا کسی روک ٹوک کے اشیاء کے دام بڑھاتے ہی چلے جاتے ہیں حکومت کا بنیادی کام عوام کو جانی و مالی تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے یہاں ایسا نہیں نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تمام شہروں میں پرائس مجسٹریٹ بازاروں کا دورہ کریں اور چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیں گراں فروشوں کو جرمانے کیے جائیں تو عوام کو اس مہنگائی کی اس اذیت سے نجات مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے جو خود ساختہ مہنگائی کا باعث بنتے ہیں روزمرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومت کے انتظامی اداروں کی ذمہ داری ہےعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منہ مانگے دام وصول کرنے والے د کانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
5









