پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں۔
راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں، ان کی صحت سے متعلق خاندان کو بےخبر رکھا گیا، ان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔









