49

کوئٹہ ،ہاکی گراونڈمیں پی ٹی آئی جلسے کا انعقاد کھٹائی میں

کوئٹہ کے ہاکی گراونڈمیں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے جلسے کے انعقاد کیلئے دی جانے والی درخواست مسترد کردی،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی قائدین کا آج جلسہ کرنے کا اعلان۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج کوئٹہ میں جلسے کرنے کی اجازت طلب کی تھی جو امن وامان کی صورتحال کے باعث منظور نہیں کی گئی کیونکہ شہر میں سیکورٹی خدشات موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی آئی کی جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ،مہر اللہ بادینی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ بھی دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج تین بجے ریلوے ہاکی گراونڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اس حوالے سے پی ٹی ائی کے صوبائی رہنما آصف ترین نے بتایا کہ صوبے بھر سے پی ٹی آئی کے کارکن کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیںہماری تیاریاں مکمل ہیں جلسہ ضرور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں