پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجازچوہدری اور عمر سرفرازچیمہ نے لکھا ہے۔
خط کے متن کے مطابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والا میثاق جمہوریت آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
دو بڑی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت ان ہی جماعتوں کے باعث ناکام ہوچکا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے، عوام کو جمہوری حق کی مکمل پاسداری حاصل ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی اسیر رہنماؤں کے کُھلے خط میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔