بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ، سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کالج ہسپتال کو پرائیو یٹائز کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غریب پر ظلم کی انتہا ہے ، اسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن سے لاکھوں غریب لوگ علاج معالجہ ، ادویات سمیت بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہوجائیں گے پہلے ہی ان اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ، طبی آلات کی عدم دستیابی اور بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے عوام کو جو تھوڑی بہت مفت سہولیات میسر تھیں وہ بھی عوام سے چھینی جا رہی ہیں پرائیوٹائزیشن کے بعد یہ اسپتال سرمایہ داروں کی کمائی کا ذریعہ بن جائیں گے جہاں غریبوں کو علاج کی بجائے بل ہی ادا کرنے پڑیں گے عوام پہلے ہی مہنگائی ،بے روزگاری سے دوچار اور تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہیں جو رہی سہی کسر تھی وہ بھی اسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن سے نکال دی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنڈیمن پراونشل سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کالج ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کو فوری روکی جائےاور ان ہسپتالوں میں بہتر سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
4









